اسرائیل،28ستمبر(ایجنسی) سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان پر دو ہفتے قبل فالج کا حملہ ہوا تھا۔ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پیریز 2007ء سے 2014ء تک اسرائیلی صدر رہے تھے۔ وہ دو مرتبہ ملکی وزیراعظم بھی رہے۔ ان کا
تعلق اسرائیلیوں کی اُس نسل سے تھا، جس نے اس یہودی ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔ پیریز کو بطور اسرائیلی وزیر خارجہ 1994ء میں اُس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم اسحاق رابین اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔ یہ انعام فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدوں پر دیا گیا تھا۔